پشاور (مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تھانہ چمکنی کی حدود مہرگل کلے میرہ کچوڑی میں گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل شاہ مست خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی. ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں نماز جنازہ کے موقع پر افواج پاکستان اور پولیس کے سینیئر افسران اور اہلکار موجود تھے. گورنر نے شہید اہلکار کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی، انکے لواحقین اور ساتھی اہلکاروں سے ملاقات کی اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا. گورنر نے شہید کے لواحقین اور ساتھیوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی. #