اسلام آباد (مانند نیوز) حج 2027 کے لیے سرکاری عازمین حج کے لیے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ 5 تا 20 اکتوبر 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے عازمین حج مقررہ مدت کے دوران حج واجبات کی دوسری قسط پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر حج واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔وزارت کے مطابق مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ عازمین حج کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی جبکہ پہلے سے جمع شدہ رقم عازم حج کے اکائونٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ دوسری قسط جمع کروانے سے قبل حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔تمام سرکاری عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بروقت اپلوڈ کرنے اور دوسری قسط کی ادائیگی سمیت تمام ضروری کارروائی 5 تا 20 اکتوبر 2026 کے دوران مکمل کریں تاکہ حج درخواست کی منسوخی سے محفوظ رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے