سرگودھا (مانند میڈیا) محکمہ صحت و پاپولیشن پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر (BS-18) تعینات کر دیا۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فرقان قریشی، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر (BS-18/Regular)، کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ سے تبدیل کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فرقان قریشی کی تعیناتی خالی آسامی کے خلاف کی گئی ہے اور ان کے تبادلے و تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ متعلقہ افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 روز کے اندر نئی جائے تعیناتی پر جوائننگ دیں، بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ افسر کی کسی بھی شکایت پر اس وقت تک غور نہیں کیا جائے گا جب تک وہ نئی تعیناتی پر جوائن کرکے قواعد کے مطابق تبادلے کی درخواست نہیں دیتے۔ مزید برآں، نوٹیفکیشن میں قرار دیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جوائن نہ کرنے کی صورت میں درمیانی عرصہ تنخواہ کے مقصد کے لیے قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ حکم محکمہ صحت و پاپولیشن پنجاب کے سیکشن فارمیسی کی جانب سے 2 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے