فیروزہ (مانند میڈیا)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد اظہر خان لغاری نے سردار رحمان گل سولنگی کی جانب سے دیے گئے ایک پرتکلف عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عوامی خدمت کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان اور شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد اظہر خان لغاری نے موجودہ ملکی صورتحال پر کھل کر روشنی ڈالی اور کہاکہ ملک میں حکومت انتہائی بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی قائل ہے، اور ملک بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ امن و امان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کا کردار مثالی ہے، اور امن کے نقشے کو خراب کرنے والی کسی بھی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پاک فوج کے حالیہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھی سازشی عناصر کو واضح طور پر خبردار کر دیا ہے۔ 9 مئی جیسے شرمناک واقعات کے دوبارہ رونما ہونے پر پاک فوج کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ اس قسم کے مذموم واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ملک دشمن و انتشار پھیلانے والی سرگرمیوں کو ہر قیمت پر روکا جائے گا۔ عشائیے کی اس پروقار تقریب میں سردار فاروق خان لغاری،چوہدری اسد مختار، شیر خان ہالہ، ایڈووکیٹ رئیس وسیم اختر ورندن، اور محمد عباس خان عباسی سمیت شہر کی دیگر معزز شخصیات اور عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے