اسلام آباد(مانند میڈیا) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم تو پہلے دن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مشکلات آئیں گی لیکن مذاکرات کو جاری رہنا چاہیے ، بہت بڑا طبقہ ہے جو نہیں چاہتا مذاکرات ہوں، مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے بانی سے موجودہ قیادت کے بجائے سینئرز کی ملاقات کرائی جائے ، بانی سے وہ لوگ ملاقات کریں جو ان سے فرینک ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کائونٹر آرگومنٹ نہیں کرسکیں گے ، حکومت میں بھی دو گروپ ہیں، حکومت کا ایک گروپ مذاکرات جبکہ دوسرا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کا رول بڑا پازیٹو ہے ، مذاکرات کے حوالے سے بھی محسن نقوی نے بڑا رول ادا کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ماحول بنایا جائے ، پہلے ورکرز کی رہائی اور اڈیالہ کے قیدیوں کو علاج کی سہولت دی جائے ، اس اقدام سے ماحول بہتر ہوجائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ، پی ٹی آئی کو مذاکرات کو آگے لے کر چلنا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے