ریاض (مانند میڈیا)سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 11 ہزار 819 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 9 ہزار 992 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک  واپس  کیا جاچکا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 سے 30 ستمبر 2026 کے درمیان وزارت داخلہ نے مجموعی طور پر 5 ہزار 793 اقامہ قانون، 3 ہزار 307 بارڈر سکیورٹی اور 2 ہزار 718 لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ایک ہزار 382 افراد کو غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا، ان میں 61 فیصد ایتھوپین، 38 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں مزید 32 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کر کے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔19 افراد کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس حوالے سے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائداد کی ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے