اسلام آباد(مانند میڈیا)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر موثر نہیں کیا جا سکتا،پانی کو ہتھیار یا سیاسی دبا ؤکے ذرائع کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ان خیالات کاانہوں نے  ایوانِ صدر میں منعقدہ  تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں  صدر آصف علی زرداری نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو "نشانِ امتیاز” سے نوازا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار یا سیاسی دبا ؤ کے ذرائع کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، پائیدار امن کیلئے  تمام دیرینہ تنازعات بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، علاقائی تنازعات کے حل کیلئے  مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے بھی  تقریب میں شرکت کی۔انتونیو گوتریس کا پاکستان کا اعلی قومی اعزاز ملنے پر  شکریہ ادا کیا جبکہ صدر مملکت نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں عالمی امن، مکالمے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے