پیرس: ( مانند میڈیا ) فرانسیسی وزیر خزانہ رولان لیسکیورنے کہا ہے کہ جی سیون ممالک نے غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے کمزور ممالک کی مدد کے لیے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر بنکاک میں گفتگو کرتے ہوئے رولان لیسکیور نے کہا کہ عالمی بینک نے 44 ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جنہیں عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غذائی تحفظ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی سیون نے موجودہ عالمی صورت حال میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کمزور ممالک، خصوصاً غریب ممالک کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام جی سیون ممالک(امریکا، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی، کینیڈا اور جاپان ) نے مل کر غذائی تحفظ کے لیے 2.5 بلین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں خاص طور پر کھاد کی فراہمی کا اہم معاملہ شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے