اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا سے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر جون اوسوف دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، کینٹکی مسوری اور مسیسپی کے بعض علاقوں میں بھی پولنگ ختم ہوگئی اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

امریکی ریاستوں میساچوسٹس، روڈ آئلینڈ، نیو جرسی، پنسلوانیا، ڈیلاویئر، ٹینیسی، الینوائے، الاباما اور مشی گن کے ساتھ ٹیکساس کے کئی علاقوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 13 اور ریپبلکن کے 6 امیدوار آگے ہیں۔

امریکا میں ایوانِ نمائندگان کی تمام چار سو پینتیس اور سینیٹ کی پینتیس نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے، چھتیس ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

کانگریس پر ٹرمپ کی ری پبلیکنز پارٹی کا کنٹرول رہے گا یا اپوزیشن ڈیموکریٹس بازی لے جائیں گے؟ اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے