اسلام آباد (مانند میڈیا) سرکاری افسران کے اثاثوں کے ڈیجیٹل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد تاریخ 30 نومبر 2026 مقرر کردی گئی ہے۔ اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ضروری ہدایات پر مبنی آفس میمورنڈم بھیج دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سرکاری افسران 30نومبر تک ایف بی آر پورٹل سے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گوشواروں میں تصحیح کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 31دسمبر 2026 کردی گئی، تصحیح متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے کی جاسکے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق تمام سرکاری افسران کو توسیع شدہ مدت کیا ندر اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اثاثوں کے گوشواروں کی ڈیجیٹل وصولی ایف بی آر پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے