فیصل آباد (مانند میڈیا) فیصل آباد میں شہریوں کو ہراساں کرنے، تنگ کرنے اور ان کا مذاق اڑانے کے الزام میں پرینک اسٹار ٹک ٹاکر میاں آصف کو گرفتار کرلیا گیا، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی، ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے اور متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے شہریوں کی شکایات اور عوامی تحفظ کے پیشِ نظر پرینک ویڈیوز کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے اور ان کی تذلیل کرنے والے ٹک ٹاکر میاں آصف کے خلاف ایکشن لیا، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے اور تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کسی کی عزتِ نفس مجروح کرنا تفریح نہیں بلکہ قانون کی خلاف ورزی ہے، تفریح کے نام پر شہریوں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ گرفتاری کے بعد سامنے آنے والے اپنے بیان میں ملزم میاں آصف نے تسلیم کیا کہ فیصل آباد کا رہائشی ہوں، پرینک اسٹار کے نام سے پرینک ویڈیوز بناتا تھا، جن میں غریب شہریوں کا مذاق اڑاتا، ان کے نقصانات کا مذاق بناتا تھا، یہ سب کرکے بہت غلط کر رہا تھا، فیصل آباد پولیس نے گرفتار کرکے غلطی کا احساس دلایا جس کے بعد واقعی ادراک ہوا کہ میرا طرزِ عمل انتہائی غلط تھا، فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پولیس راہِ راست پر لے کر آئی، عوام سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ اس نوعیت کا کام نہ کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔فیصل آباد پولیس نے کہا ہے کہ ادارہ شہریوں کی عزت، جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے، سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر ویوز یا تفریح کے لیے عام شہریوں کو ہراساں کرنے اور ان کی تذلیل کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانونی ضوابط کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوامی مقامات پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے