لاہور ( مانند میڈیا) پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہورکیعلاقے شاہدرہ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت نوڈلز کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کی تیسری بہن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ میو اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ متاثرہ بچیوں کی والدہ کے مطابق تینوں بچیوں نے رات کے وقت نوڈلز کھائے تھے، جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت شدید بگڑ گئی۔ حالت غیر ہونے پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں بچیوں کو گزشتہ رات انتہائی تشویشناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، تاہم حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث دو بچیاں جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔ والدہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 4 سالہ جنت اور 6 سالہ ماہین شامل ہیں، جبکہ 11 سالہ ایشال اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  اہلخانہ کے مطابق دونوں بہنیں شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ کی رہائشی تھیں اور تینوں بہنوں نے گزشتہ روز مقامی فیکٹری میں تیار کردہ نوڈلز کھائے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے