کراچی(مانند نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کراچی سے سعودی عرب کے لئے بک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق نشہ آور گولیوں کی تعداد 320000 ہے اور اس کا مجموعی وزن 75 کلو گرام سے زائد ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ کنٹینر نجی کمپنی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا جسے سعودی عرب کے شہر جدہ میں امپورٹر کو بھیجا جارہا تھا۔اے این ایف ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں لاڑکانہ کے عبدالوحید اور کراچی کے شہزاد شامل ہیں۔دوسری جانب اینٹی نارکوٹس فورس نے ایک اور کارروائی ملت روڈ فیصل آباد پر کی جس میں کار سے 26کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ اس کارروائی میں فیصل آباد کے رہائشی تنویر نامی شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔