راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح حکومت سے الیکشن کی تاریخ لی جائے گی، غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پر ساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعہ کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے، رانا ثنااللہ جسے ایئرپورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی، اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے