چکدرہ (مانند نیوز) ملاکنڈ ڈویژن میں قیام آمن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دے دی گئی، قوم آمن لشکر تشکیل دے گی اور نہ فوجی اپریشن کی حمایت کریگی، عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی پہلی ذمہ داری ہے، آمن و آمان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا، گرینڈ جرگہ کا اعلامیہ، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں گزشتہ پانچ ماہ میں بد آمنی دہشت گردی، بھتہ خوری اور لاقانونیت پر مشتمل واقعات کے خلاف دیر قامی پاثون کے زیر اہتمام چکدرہ میں ملاکنڈ دویژن کی سطح پر گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر قامی پاثون کے سر برست اعلیٰ ملک جہان عالم خان یوسفزئی نے جرگہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا مقصد پورے ملاکنڈ ڈویژن میں آمن کا قیام اور عوام کے جان و مال کی تحفظ یقینی بنانا ہے جس کیلئے عوام کو متحد ہونا پڑیگا، گرینڈ جرگہ سے دیر بالا و پائین، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور چترال کے سیاسی، و سماجی رہنماؤں سمیت سابق و موجودہ ممبران اسمبلی نے شرکت اور خطاب کیا جرگہ میں باری باری اظہار خیال اور تجاویز کے بعد 14 نکاتی اعلامیہ جاری گیا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بد آمنی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پرمطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کی ذمہ داری ریاست کی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس بار قوم نہ تو آمن لشکر بنائے گی اور نہ علاقے میں کسی فوجی اپریشن کی حمایت کرے گی، ڈویژن کے سطح پر گرینڈ جرگہ تشکیل دی جائے گی جو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے اضلاع کے سطح پر باہمی تجاویز کا تبادلہ کرکے عوام کو قیام آمن کیلئے باہر نکالنے کا کام کریگی۔