باجوڑ (مانند نیوز)ڈی سی باجوڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کی زیر نگرانی عنایت کلے میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، قبائلی رہنماء انیس خان، عنایت کلے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام اور علاقہ کے نوجوانان اور مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ترقیاتی منصوبوں، ایجوکیشن، پی ٹی سی فنڈز سے ٹیچرز کی بھرتیوں، محکمہ صحت، سڑکوں،بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ، منشیات کی روک تھام اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر خار نے کچھ اہم مسائل کو موقع پر حل کرنے اور دیگر مسائل کے بارے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کی۔ جس پر جلد از جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے