مقبوضہ بیت المقدس(مانند نیوز ڈیسک)اسرائیل کے انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اتحادی جماعتوں نے برتری حاصل کرلی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں انتخابات کے سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہی امکان ظاہر کیا گیا کہ نیتن یاہو اور ان کے اتحادی جیت کے قریب ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ایگزٹ پولز کے نتائج بتا رہے ہیں کہ 12 سال تک اقتدار میں رہنے والے نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر بازی پلٹنے والے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یروشلم میں اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی فتح کے قریب ہیں۔ دوسری جانب نیتن یاہو کے حریف اور موجودہ وزیراعظم یائر لاپڈ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں چار سال سے بھی کم عرصے کے دوران پانچویں مرتبہ انتخابات ہوئے ہیں، اس الیکشن میں ٹرن آؤٹ 2015 کے بعد سے بلند ترین سطح پر رپورٹ ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے