واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب تک میرٹ پر حکم کے لیے درکار معلومات نہ ہوں، فیصلہ معطل رہے گا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی کمیٹی 10 نومبرتک اپنے دلائل دے، اس کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیڈرل اپیل کورٹ نے انٹرنل ریونیو سروس   کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔ عدالتی حکم سے 8 نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے دستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے