پشاور(مانند نیوز) کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کھلاڑی کسی ملک سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، ملک میں کھیل کے میدانوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مردان کے کھلاڑی کسی سے کم نہیں اور ان کھلاڑیوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو  مقامی سطح کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار سمارٹ گروپ آف کمپنیز کے اونر غنی رحمن اور گرین ریزیڈینشیا مردان کے اونر اسماعیل شاہین نے  13نومبر سے بخشالی مردان  میں شروع ہونی والی سمارٹ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ  کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مثبت اور تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ سمارٹ گروپ کی سر پرستی میں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جاتے رہینگے تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دیکھانے کا موقعہ ملتا رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے