پشاور(مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سمیع الرحمٰن نے کہا ہے کہ آنتوں میں کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں، خوراک سے غذائی قوت حاصل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں جو خون کی کمی، غذائی کمی اور کمزور ذہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں۔یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدت صحت، تعلیم اور پیداواری صلاحیت کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول ریلوے سٹیشن مردان  میں ڈی وارمنگ (پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے) کی مہم کیلئے جاری اساتذہ  ٹرینگز کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا، ڈی وارمنگ مہم  14 نومبر 2022 سے شروع ہو گی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام امجد خان، اے ڈی ای او ایجوکیشن مختیار خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر امجد خان ڈسڑکٹ کواراڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو مہم اور ٹرینگ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کے خلاف عوامی سطح پر سالانہ مہم ہمارے بچوں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد دے گی،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام  امجد خان نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں سے پیدا ہونے والی یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدتی صکے حوالے سے اساتذہ کو ٹرینگز دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ کے کیڑوں سے پیدا ہونے والی یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدتی صحت، تعلیم اور پیدواری صالحیت کیلئے شدید خطرہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے