تخت بھائی(مانند نیوز) ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 04 ڈی ایس پیز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہے. تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر تخت بھائی آیاز محمود کو ڈی ایس پی ٹریفک مردان جبکہ تعیناتی کے منتظر ایکٹنگ ڈی ایس پی بشیر احمد کو ایس ڈی پی او تخت بھائی، ڈی ایس پی ٹریفک محمد فاضل کو ریجن آفس مردان جبکہ کوثر خان کو ایکٹنگ ڈی ایس پی سکیورٹی نوشہرہ تعینات کردیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان ریجنل پولیس آفس مردان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔