لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) چترال لوئر انور اکبر خان نے فائنانس آفیسر چترال اور پلاننگ آفیسر چترال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عارف جاوید، پرنسپل میڈیکل آفیسر DHQH چترال اور DSP چترال بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی چترال نے جیل میں قیدیوں کے ہسپتال کا دورہ کیا اور قیدیوں کے لیے ادویات کی دستیابی کو چیک کیا۔ متعلقہ میڈیکل آفیسر نے اے ڈی سی چترال کو جیل میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اے ڈی سی چترال نے جیل میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے کھانے کے معیار اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ کچن کا بھی دورہ کیا اور کھانے کے معیار اور کچن کی صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو ایس او پی کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔