دیر بالا (مانند نیوز)خیبر پختونخواہ حکومت نے فراڈ اور جعل سازی کے خاتمہ کی طرف ایک اہم اقدام کا آغاز کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک دیر برانچ میں ای سٹامپ پیپرز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا سّید عامر علی شاہ اور سب رجسٹرار شفیع الرحمٰن نے اپنے سٹاف کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔صوبائی حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای سٹیمپ وھاب برکی،بنک منیجر نعیم اللہ بمعہ عملہ تقریب میں شریک ھوئے۔دریں اثناء ڈی سی کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر باقر علی نے ڈی ڈی او محکمہ زراعت پرویز کے ہمراہ دیر بازار میں کھاد کے تمام ڈیلرز کے دکانیں چیک کیں جہاں سٹاک ریکارڈ،خریدو فروخت ریکارڈ اور ڈیلر شپ کے کاغذات چیک کیے انہوں نے تمام ڈیلروں کو ریکارڈ برقرار رکھنے کی سختی سے ہدایت کی اورکہا کہ حکومتی احکامات پرہر صورت عمل کریں بصورتِ دیگر حکم نہ ماننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کیجائیگی۔