ایبٹ آباد (مانند نیوز)صوبائی وزیر خوراک عاطف خان، سیکرٹری فوڈ کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ڈائریکٹر فوڈ ریحان گل خٹک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آٹا کی ترسیل کو شفاف بنانے کے لیے تمام ڈیلرز کی لوکیشنGeo tagging کے ذریعے ضروری قرار دے دی گئی اس لئے تمام ڈیلرز کو مطلع کیا جاتا ہے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اپنی اپنی لوکیشن محکمہ خوراک کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ۳ دن کے اندر اپنا اندراج کروا دیں بصورت دیگر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد شاد محمد خان ڈیلرز کا لائسنس منسوخ کردیں گے۔