اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں بالخصوص شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود ،سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،چین تعلقات ہر دور میں قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔شہباز شریف نے گزشتہ دورہ چین کے دوران چینی کمپنی کے صدر سے ملاقات کا ذکر کیا اور چینی کمپنی کےانفراسٹرکچر ،توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا۔وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کو قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختلف اشیا عطیہ کرنے پر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے لیے 10,000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے