سعودی عرب (مانند نیوز) سعودی عرب نے پرسنل وزٹ ویزے کا اجرا کیا ہے جس کے تحت پرسنل ویزے کے حامل افراد مملکت میں مقیم اپنے دوست احباب سے ملنے آسکتے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے یہ اعلان بدھ کو کیا جس کا مقصد پرسنل ویزے کے حامل افراد مملکت میں اپنے دوست احباب سعودی شہریوں سے ملاقات کے لیے مملکت آنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ویزہ آن لائن پلیٹ فارم ’التأشیرات‘ پر بہت آسان مراحل طے کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔صرف عزیز واقارب سے ملاقات ہی نہیں بلکہ پرسنل ویزے کے حامل افراد مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے مختلف مقامات میں جا سکتے، مذہبی مقامات کی زیارت اور مناسکِ عمرہ بھی ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مملکت میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں میں بھی شریک ہوسکیں گے۔وزارت نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کے تحت سعودی شہری دیگر ممالک سے اپنے دوستوں کو ملاقات اور عمرے کی ادائیگی کے لیے بلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں مہمان سے متعلق تفصیلات دینا ہوں گی اور ضابطے کے کارروائی کے بعد انہیں ’پرسنل وزٹ ویزہ‘ کی دستاویز موصول ہو جائے گی اور اس کا ریکارڈ ’انویٹیشن ریکوسٹ‘ کے آپشن پر دیکھا جا سکے گا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ’شخصی وزٹ ویزہ‘ کی درخواست کی جا سکتی ہیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جس شخص کو مملکت میں بلایا جا رہا ہے۔ اسے اپنی ہلیتھ انشورنس کی تفاصیل ’التأشیرات‘ پلیٹ فارم پر موجود ’انٹری فارم‘ میں شامل کرنا ہوں گی۔اس کے بعد اپنی درخواست اور پاسپورٹ اپنے ملک میں موجود سعودی عرب کے سفارت خانے، قونصلیٹ یا مجاز دفتر میں جمع کرانا ہوں گے جہاں سے اجازت ملنے کے بعد وہ فضائی، بحری یا زمینی کسی بھی راستے سے مملکت میں داخل ہونے کے اہل ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے