کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک)کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان دینے پر گرفتار پی ٹی آئی رہنماکو کوئٹہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالستارکی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے اعظم سواتی کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالہ کردیا اور انہیں دوبارہ پانچ روز بعد متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعظم سواتی کو سخت سیکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اعظم سواتی کو پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے۔ قاسم سوری نے عدالت سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو 3روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے