اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ پارٹی ارکان اسمبلی کو کہا گیا ہے فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے توہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخواکے صوبائی انتخابات کے لیے جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے