لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آئی ٹی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے انگلینڈ سے آنے والے پاکستانی نژاد وفد نے ملاقات کی، وفد میں سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ماہرین شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، پنجاب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولو ایک عمدہ کھیل ہے، پنجاب میں پولو کے نوجوان کھلاڑیوں کوہرممکن سہولیات دی جائینگی، کریم اور کیپ ٹرکنگ کے بعد ٹرانسپورٹ اور رائیڈ کے مزید پراجیکٹ متعارف کروائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے