اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھی یوم ثقافت پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہزارہابرس سے سندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی ثقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج باب الاسلام سندھ کا ثقافتی اورپاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے۔میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے