شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سمیت دیگر علاقوں میں انسداد بدعنوانی / رشوت ستانی کے عالمی دن پر آگاہی واک اور سمینارز کا انعقاد کیا گیاجسکا مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہیں۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شانگلہ اسرار محمد و دیگر مقررین نے کہا کہ اس وقت کرپشن جیسے ناسُور کو ختم کرنا وقت کا تقاضہ ہے ہمیں اب اس کو ختم کرنے کیلئے جہاد کرنا ہوگا،تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر اس ملک کواس ناسورسے پاک کرنا ہوگا۔اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شانگلہ اسرار محمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پورن احسان الرحمان نے انسداد بدعنوانی / رشوت ستانی کے عالمی دن پر آگاہی واک کی قیادت کی۔ جس میں مختلف محکموں کے ضلعی آفسران و اہلکاران،پولیس ڈیپارٹمنٹ شانگلہ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اینٹی کرپشن برانچ شانگلہ کے اہلکاروں، طلباء، سول سوسائٹی سمیت زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ”ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان” کے عزم کا اظہار کیا۔