سوات (مانند نیوز)سوات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی ملاقات نوجوان معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے اور مثبت سرگرمیوں کی ترغیب میں اپنا کردار ادا کرے،ار پی او ملاکنڈ سجاد خان سماجی برائیوں کے خلاف پولیس کے عوامی آگاہی مہمات میں یوتھ فورم کا خدمات فراہمی کی پیشکش خوش آئند ہے،سجاد خان نوجوان منشیات کے خاتمے،ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی،ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی مہمات میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،سجاد خان ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ،سماجی برائیوں کے خاتمے اور مستقبل میں قوم کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین آفراد کی تیاری کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی کے نام سے قائم نوجوانوں کے ملک گیر فورم کی اہمیت اور کردار کو سراہا ہے،انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی یہی سوسائٹی ایک ایسا منظم اور بڑا پلیٹ فارم ہے جو باقاعدہ طور پر ہائر ایجوکیشن سے رجسٹرڈ ہے اورمعاشرے کی اصلاح کی خاطر ملک کیلئے بہترین رہنما،سماجی ورکرز اورسرکاری اداروں کیلئے خدمات کے جذبے سے سرشار افراد کی تیاری کیلئے کوششیں کررہا ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،انھوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ کء شعبوں میں ان تعلیم یافتہ رضاکاروں کے خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کے امکانات موجود ہیں جن میں سماجی برائیوں کے خلاف عوامی شعور و بیداری کے مہمات میں اپنا کردار ادا کرنا شامل ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں آج ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات میں نیشنل یوتھ اسمبلی خیبرپختونخوا چیپٹر کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنھوں نے گورنر مجاہد ترنگزئی کی سربراہی میں آر پی سے ملاقات کی جبکہ وفد میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے وزراء اور ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل تھے،اس موقع پر یوتھ لیڈران نے آر پی او کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے قیام اور اس کے اغراض ومقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور مختلف سماجی شعبوں میں معاشرے کی اصلاح اور کارامد نوجوانوں کی تیاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آر پی او کو آگاہ کیا،اس موقع پر آر پی او نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ اسمبلی کے نوجوان کئی شعبوں میں بطور رضاکار پولیس کیساتھ معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنی خدمات فراہم کرسکتے ہیں جن میں منشیات،ٹریفک قوانین کی پاسداری اور دیگر سماجی برائیوں میں پولیس کے عوامی آگاہی مہمات میں اپنا کردار ادا کرنا شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ اصلاحی کاموں میں نوجوانوں کو شامل کرنا یقیناً انتہائی ناگزیر ہے کیونکہ ان میں سیکھنے اور کسی بھی خدمت کے سلسلے میں قدم اٹھانے کی صلاحیتیں اور جذبہ بدرجہ اتم موجود ہوتے ہیں لہذا یوتھ لیڈران کے پاس ایسے کئی مواقع میسر ہوتے ہیں جن میں وہ اصلاح معاشرہ کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ کہ ریجن کے تمام اضلاع میں ڈی پی اوز کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ یوتھ لیڈران کے فورم کے توسط سے سماجی برائیوں،منشیات کے خاتمے،ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں نوجوانوں کی خدمات حاصل کریں،انھوں نے کہا کہ ڈی آر سیز اورپبلک لیزان کونسل میں بھی یوتھ سوسائٹی کی خدمات کو حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ پولیس کی کھلی کچہریوں میں بھی مذکورہ یوتھ فورم کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا،