شانگلہ(مانند نیوز)صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ موجودہ ایمپورٹڈ حکومت صوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کی کوشش ہے کہ صوبے میں گورنر راج کو نافذ کیا جائے اور منتخب حکومت کو ختم کیا جائے عوام کی طاقت سے وفاقی حکومت گورنر راج لگانے میں بری طرح ناکام ہوئی۔انھوں نے کہا کہ ہمارے استعفے تیار ہیں،قائد عمران خان جب کہے گے اسمبلیاں توڑ دی جائے گی۔موجودہ ایمپورٹڈ حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی جتنا دیر یہ رہے گے تب تک مشکلیں اور بڑھتی رہے گی اس سے بہتر ہے کہ نئے انتخابات ہو۔ہمارے مخالفین صرف تنقید اور پراپیگنڈے کررہے ہیں ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،شانگلہ کو ترقی دینے کیلئے ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔گزشتہ پچیس سالوں میں جو اقتدار میں رہیں انھوں نے شانگلہ کیلئے کچھ نہیں کیا جسکی کی وجہ سے شانگلہ مشکلات کی دلدل میں پھنسا رہا۔آج اللہ کے فضل سے شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔پائپ اور ایکسیویٹر کے بجائے عملی ترقی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاگوڑی میں نئے تعمیر شدہ ہائیر سیکنڈری سکول کے افتتاح کے بعد منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل میئر الپور ی وقار احمد خان،تحصیل میئر بشام حاجی سدید الرحمان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔افتتاحی پروگرام اور منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاگوڑی کے عوام نے محسن شانگلہ شوکت یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں شانگلہ کو پسماندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،انھوں نے کہا کہ شانگلہ کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام،سڑکوں کا جال بچھانا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ان کی کوشش ہے کہ ان علاقوں میں ڈسپنسریاں اور بی ایچ یوز بھی قیام کریں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے کانا کو تحصیل کا درجہ دے دیا ہے اور شانگلہ ڈیولپمنٹ آتھارٹی اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہیں،اس سے شانگلہ کے عوام کی تقدیر بدلے گی اور عوام کو آسانیاں ہوگی۔شوکت یوسف زئی نے مزید کہاکہ تعلیمی پسماندگی ختم کرکے شانگلہ کو ترقی دینگے۔شانگلہ میں سیاحت کے بے شمار مواقعے موجود ہیں،سیاحت کی مد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی دلچسپی ہیں۔ان مواقعوں کو استعمال کرکے یہاں کے نوجوانوں کو ان کے دہلیز پر روزگار ملے گا۔۔