بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے سابق صدر اورممتاز قانون دان مجیداللہ خان ایڈوکیٹ نے آئی جی پی خیبر پختونخوا سے مالاکنڈ میں فوری طور پر پولیس تعیناتی کا مطالبہ کردیا، علاقے میں ٹیکس نفاذ کی مخالفت کرنے والے  ترقی کے دشمن ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ملاکنڈپریس کلب بٹ خیلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں آئس،ہیروئن اور دیگر نشہ اور اشیاء کی فروخت سے نو جوان نسل تباہ ہورہی ہے، لیوی اہلکار مشنیات پر قابوپانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اس لیے آئی جی پی عوام کی حالت پر ترس کھاکر ضلع ملاکنڈمیں فوری طور پر پولیس تعیناتی کو یقینی بنائے پولیس حکام کی طرف سے انوسٹی گیشن کی منظوری دی جاچکی ہیں مگر صرف انوسٹی گیس پولیس کی تعیناتی سے مسائل کا حل ناممکن ہے ملاکنڈ میں فوری طور پر پولیس ڈی پی او اور دیگر نفری تعیناتی کی جائے، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ٹیکس نفاذ کی مخالفت کرکے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ حقیقت میں ترقی کے دشمن ہیں ٹیکس کے نفاذ سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا اغاز ہوگا ادارے فوری طور پر پولیس کی تعیناتی اور ٹیکس نفاذ کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے