کوہاٹ (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ عبدالرؤف بابر قیصرانی نے لوگوں کے معاشرتی مسائل کے حل کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او نے بیرون ملک مقیم کوہاٹ کے شہریوں اور مقامی لوگوں کی لائیو ٹیلیفون کالز کے ذریعے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر مناسب احکامات بھی جاری کئے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر کوہاٹ پولیس آفیشل پیج DPOKOHAT پر منعقدہ لائیو کھلی کچہری کی ابتداء میں ڈی پی او نے کوہاٹ کے عوام کی امن پسندی, رواداری اور قانون پسندی کی تعریف کی اور تمام شرکاء کو کھل کر اپنے مسائل بیان کرنے کی دعوت دی. کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے اجتماعی و انفرادی مسائل کھل کر ڈی پی او کے سامنے پیش کئ. لائیو کھلی کچہری میں لوگوں نے شہر میں تجاوزات, غیر قانونی پارکنگ سٹینڈوں اور پیشہ ور گدا گرو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا. شہریوں نے منشیات فروشوں، قبضہ مافیا و سود خوروں کی سرکوبی اور ٹریفک جام کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا. کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے موقع پر احکامات جاری کئے گئے. ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ٹاؤٹوں کی تھانوں میں داخلے پر فوری طور پر پابندی کا حکم دیدیا. ڈی پی او نے سوشل ویلفئیر اور چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹس کیساتھ ملکر پولیس افسران کوغیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پیشہ ور گداگروں کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی حکم دیا. ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ٹریفک جام, تجاوزات, غیر قانونی پارکنگ, منشیات فروشی، دوسروں کی زمینوں پر قبضوں اور سود خوری کے خلاف منظم کاروائی کی یقین دہانی کرائی. ڈی پی او نے واضح کیا کہ اب عوام تھانہ کلچر اور پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی محسوس کریں گے. ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ منشیات کے خلاف حالیہ نئے قوانین متعارف ہونے سے منشیات کی بیخ کنی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے. ضلعی انتظامیہ سے ملکر اندرون اور بیرون شہر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا جائے گا, عوام جرائم کے خاتمے میں تعاون کریں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے