پبی ( مانند نیوز)سرکاری آٹے میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا صوبائی حکومت عوام کوآٹے اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔عوام کو سستے آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک ریحان گل خٹک کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اقبال حسین اورفوڈ انسپکٹر وحید اللہ یاسین نے نوشہرہ میں الائیڈ فلور مل، سعد فلور مل، مدینہ فلور مل، جمال فلور مل، قاسم فلور مل اور طلا فلور مل کا معا ئنہ کیا  فلور ملز میں آٹے کے نمونے کی جانچ پڑتال کی اور آٹے میں نمی کی مقدار کو چیک کیافلور ملز سے آٹے کے نمونے ٹیسٹ کے لئے حاصل کئے گئے جس کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مذید کاروائی کی جائیگی اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگامحکمہ خوراک کے افسران دفاتر سے نکل کر اس سخت وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر وقت مارکیٹ میں رہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی قسم کی بھی شکایت براہ راست محکمہ خوراک نوشہرہ کو کریں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری آٹے کی شفاف ڈسٹری بیوشن کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ جس کی ثمرات سے زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے