پبی ( مانند نیوز)تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے موٹروے پر کوہاٹ کے رہائشی کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد26-08-2022 کو غلام قادر ساکن کوہاٹ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں موٹر وے پر جارہا تھا کہ کھانا کھانے کیلئے روکا اس دوران 02 نامعلوم موٹرسائیکل سوار سروس روڈ سے آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 45 ہزار روپے اور ایک عدد قیمتی موبائیل چھین کر فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے موٹر وے پر راہزنی  کا نوٹس لیتے ہوئے عجب خان DSP اکوڑہ کی سربراہی رامین خان SHO مصری بانڈہ  پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جیو فینسنگ کی۔جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے گروہ کے سر غنہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم  روان عرف عدنان ولد اسرار ساکن مردان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے