لاہور(مانند نیوز ڈیسک)چار سال کے طویل عرصے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف  کے  صاحبزادے سلیمان شہباز لاہور پہنچ گئے ،گھر پہنچنے پر شہباز شریف نے گھر کے دروازے پر بیٹے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر (ن) لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔سلیمان شہباز نے اپنے والد شہباز شریف کے عقیدت میں گھٹنوں کو چھوا،شہباز شریف نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کا ہار پہنایا۔سلمان شہباز سعودی عرب سے  رات 1 بجکر 20 منٹ پر  سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تھے،سلیمان شہباز اسلام آباد سے لاہور سے پہنچے ہیں، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے