پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی خان نے کہا ہے کہ فوڈ فورٹیفکیشن ایکٹ 2022غذائی قلت، سٹنٹنگ اور صحت سے متعلق دیگر پیچیدگیوں کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا ایک عظیم سنگ میل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر شبینہ رضا سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں صوبائی پروگرام منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل مسٹر امتیاز علی شاہ کے ساتھ زونل پروگرام منیجر راشد سلیم اور مدثر شاہ نے بھی شرکت کی۔ شاہ رخ علی خان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست رہے گی، صوبے میں صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے طریقوں کو فروغ دینے کیلئے کے پی ایف ایس اینڈ ایچ ایف اے اتھارٹی میں ایک نیوٹریشن ونگ متعارف کرانے کا ایک منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ شاہ رخ علی خان نے صحت کے معیار کو فروغ دینے اور خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کا مقابلہ کرنے میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر شبینہ رضا نے فورٹیفیکیشن پروگرام میں فوڈ اتھارٹی کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل اتھارٹی کے نیوٹریشن ونگ کی مختلف سرگرمیوں میں مدد بھی کرے گا، نیوٹریشن انٹرنیشنل مستقبل میں ٹیسٹنگ آلات اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کو اپنی تکنیکی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے