اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان نے مراکش کی ٹیم کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار ایک عرب افریقی مسلم ملک کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مراکش کی ٹیم کے لیے سیمی فائنل اور آگے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے