اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے۔وزیرِ اعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ریلیز پالیسی، کوٹے کے اجرا، موجودہ ذخائر اور ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر اور ضروریات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب کی بچت بھی کی گئی، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے، گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے