شیرگڑھ (مانند نیوز ) 16 دسبمر تک ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی عدم رہائی کے صورت میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی ملک گیر احتجاج کرے گی اور حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائزد ہوگی ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پختون خوا ملی پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ضرور بنی ہے لیکن غریب عوام کے حقوق پر کوئی کمفرو مائز نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر اور شمالی وزیرستان سے ممبر صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر مرکزی رہنماء موسیٰ باچا اور صوبائی آرگنائزر ڈاکٹر محمد علی خان نے شیرگڑھ میں مرحوم شیرین باچا کے حجرے میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کے سپر پاور افغانستان طالبان سے مذاکرات کرسکتی ہے تو پختون قوم کی بقاء اور مفاد کے خاطر طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈز پر مشتمل گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جاۓ تاکہ ملک میں امن و امان کا قیام مکمن ہوسکے اس موقع پر ضلعی صدر پرویز لالا مراد علی شاہ باچا امیرسلطان صافی ایڈوکیٹ ہمایون خان جانان افعان مبارک زیب صافی ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پختون خوامیپ کا نصب العین پختون بچوں کی ترقی اور خوشحالی ہے اور پختوان کے وسائل پر پختونوں کا اختیار چاہتی ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوۓ کہا کہ پختون خوامیپ پوری تیاری کے ساتھ آئندہ جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور پختون قوم پرست جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلیے بھرپور کوشش کرے گی اس سلسلے میں قوم پرستوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں پارٹی کے اندھر اختلافات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے والوں کیلیۓ دوبارہ پارٹی میں کوئی جگہ نہیں اور انکا 27 اور 28 دسمبر کو بلوچستان کوئٹہ میں بلایا گیا کانگرس پارٹی کا نام اور جھنڈا استعمال کرنا غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے جبکہ پختون خوا ملی عوامی پارٹی اسی ماہ کے 19 اور 20 دسمبر کو جنوبی پختون خوا کوئٹہ میں پارٹی کا ساتواں کانگرس منعقدہ کرکے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس میں ماضی کی طرح آئینی طریقہ کار اپنا کر ملک بھر کیلیۓ از سر نو تنظیمی ڈھانچہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی کا بیانیہ پارٹی کا بیانیہ ہے اور ان کا ہر فیصلہ پارٹی فیصلہ تصور کیا جائے گا محمود خان اچکزئی پارٹی کے مرکزی چیئرمین ہیں اور پارٹی ان کی قیادت میں منظم اور متحد ہے اور رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے