اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات بل گیٹس سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے بتایا کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال بھی کیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے ساتھ کام جاری رکھے گی، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے