اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے پولیس ملازمت سے برخاستگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس میں ڈاکو بھرتی ہو جائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا۔ سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم(سابق کانسٹیبل)شاہد کی نوکری برخاستگی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ پولیس میں ڈاکو بھرتی ہوجائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا۔ ملزم کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیاد پر مخالفین نے مقدمے کا اندراج کروایا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار 22 ماہ مفرور بھی رہا ہے۔ بھرتی سے قبل ادارے کو  سچ بتانا چاہیے تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ راضی نامے کی بنا پر مقدمہ ختم ہو گیا، راضی نامے کے بعد بری ہونے والا بھی معصوم تصور ہوتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دئیے کہ ادارے نے صرف اپنی پالیسی پر عمل کیا، اب ہم مداخلت کیسے کریں۔واضح رہے کہ پولیس کی ملازمت سے برخاستگی کے خلاف درخواست دینے والے(سابق کانسٹیبل)محمد شاہد کے خلاف بھرتی سے قبل ہی مظفرگڑھ میں 2 مقدمے درج تھے۔ درخواست گزار نے 2011 میں بھرتی کے وقت درج مقدمات کو چھپایا تھا۔ بعد ازاں 2017 میں معلومات سامنے آنے پر درخواست گزار کو پولیس سے نکال دیا گیاتھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے