پبی (مانند نیوز )منشیات فروشی, جرائم بر خلاف مال کی روک تھام کیلئے موثر کاروائیوں میں تیزی لائیں۔  عوام کی جان، مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں ان خیا لات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ محمد عمر خا ن نے پولیس لائن نوشہرہ میں پو لیس افسران کے کرائم کے حوا لے سے منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں DSP انوسٹی گیشن SDPOs,SHOs اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نے گزشتہ ماہ ہونے والے کرائم کا تقابلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے تھانہ جات کی حدود میں تمام مشتبہ گان پر گہری نظر رکھیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔موجودہ حالات کے تناظر میں دوران ڈیوٹی ہلمٹ و جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ جرائم بالخصوص منشیات فروشی اور جرائم برخلاف املاک میں ملوث ملزمان،،اشتہاری مجرمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لائیں۔بر خلاف جان مقدمات میں دونوں فریقین سے وسیع پیمانے پر انسدادی کاروائی کرکے امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھیں۔پبلک لیزان کمیٹوں کو مزید فعال کریں تاکہ مقامی مسائل کو لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے تعاون سے اجاگر ہوکر بروقت حل کئے جاسکیں اورعوام کو سہولت فراہم کی جائے۔اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نیک نیتی اور ایمان داری کے ساتھ عوام کے مسائل حل کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے