شیرگڑھ(مانند نیوز) پختون خواملی عوامی پارٹی کی ضلع مردان کےلیے تنظیم سازی مکمل کرلی گئی پرویز خان لالا متفقہ طور پر سیکرٹری منتخب نو منتخب ضلعی کمیٹی میں بارہ ایگزیکٹیو جبکہ 39 دیگر ارکان شامل۔پارٹی کی بہتری کیلۓ دن رات محنت جاری رکھیں گے مشترکہ اعلانیہ۔حلف برداری تقریب کی مہمان خصوصی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ممبر صوبائی اسمبلی میرکلام خان وزیر تھے۔تفصیلات کے مطابق پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی ضلع مردان کیلیے جنرل باڈی کے انتخاب کیلیۓ ضلعی کانفرنس شیرگڑھ میں صوبائی ڈپٹی ارگنائیزر موسیٰ باچا کے حجرہ میں زیر صدارت سید مراد علی باچہ منعقدہوا کانفرنس میں ضلع بھر سے کثیرتعداد میں پارٹی ورکروں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ شوآف ھینڈ کے ذریعے سے ضلع مردان کیلیۓ بارہ ایگزیکیٹیو ممبران جس میں سیکرٹری کیلیے پرویز خان لالا سینئرمعاون سیکرٹری ہمایون خان رستم ڈپٹی سیکرٹری انعام شاہ انعام سیکرٹری اطلاعات ونشریات مبارک زیب صافی ایڈوکیٹ مالیات سیکرٹری خالد حبیب رابطہ سیکرٹری رسان صافی معاون سیکرٹری زرنوش خان اتمانخیل فضل داد کاکا گوہرمثل خان اورخیرمحمد جبکہ ضلعی کمیٹی کیلیے  39 دیگر ارکان کا انتخاب کیاگیا۔بعد میں پختون ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر اور ممبرصوبائی اسمبلی میرکلام خان وزیر نے نومتخب ارکان سے حلف بھی لے لیا نو منتخب سیکرٹری اور دیگر منتخب ارکان نے موسیٰ باچا کا خصوصی شکریہ اداکیا اور کہاکہ پارٹی کیلیے انکے قربانیان کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے بہتری اور غریب لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے اور پختون قوم کی محرومیوں کو دورکرنے کیلۓ شبانہ روزکوششیں جاری رکھیں گے اور پارٹی میں آزمائش کی ہرگھڑی میں کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے