بٹ خیلہ (مانند نیوز) مالاکنڈ پشتو ادبی ایوارڈ کی  سالانہ تقریب ایوارڈ 25 دسمبر بروز اتوار تھانہ میں ہوگی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈٖاکٹر اباسین یوسفزئی کریں گے جبکہ تحصیل چیئر مین افضل حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ تاریخی گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ میں منعقد  ہونے والی تقریب میں سال 2021  میں شائع ہونے والی مختلف اصناف پر بہترین کتابوں کو مصنفین کو ایوارڈ ز دیئے جائیں گے۔ ان کے علاوہ ادبی خدمات پر بھی شعراء ادباء اور لکھاریوں کو اعزازی ایوارڈز ارو سر ٹیفیکیٹس بھی دئے جائیں گے۔ ایوارڈ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر شیر زمان سیماب اور جنرل سیکرٹری فضل معبود صائم نے شعراء ادبا اور شائقین کو تقریب میں شرکت کی  دعوت دی ہے۔ تاہم ایورڈز کے حقداروں کو اطلاع دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے