لاہور(مانند نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔گورنر ہاوس میں کرسمس سے متعلق کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلیغ الرحمن، سینیٹر کامران مائیکل، بشپ آزاد مارشل اور ماڈریٹر چرچ آف پاکستان نے شرکت کی۔تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اے آر کارنیلیئس عظیم قانون دان اور آئین پاکستان بنانے والوں میں سرفہرست تھے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کا واضح اعلان کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے