پشاور(مانند نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 2022 خیبر پختونخوا کے لیے بد ترین سال رہا جس میں ٹارگٹ کلنگ عروج پر پہنچ گئی۔ ایمل ولی خان نے جاری کیے گئے بیان میں لکی مروت پولیس پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں، پولیس اور عوام شہید ہورہے ہیں، اسے روکنے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے؟ اے این پی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ آئے روز پولیس اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں، اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔