ہنگو(مانند نیوز)ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے سرچ اپریشن کیدوران 7جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارہونیوالوں میں ایک اشتہاری اورمنشیات فروش شامل ہے۔اپریشن کیدوران گرفتارملزمان سے اسلحہ،کارتوس اورمنشیات برامد۔ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او ٹل مجاہدحسین نیڈی ایس پی ٹل عابدخان افریدی کی قیادت میں پولیس نفری کیہمراہ تھانہ ٹل کیمختلف علاقوں جہازومیدان،سپین ٹل ودیگرملحقہ جات کی ابادی میں سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کیدوران7جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہیجن میں ایک اشتہاری اورمنشیات فروش بھی شامل ہے۔سرچ اپریشن کیدوران گرفتارملزمان سیایک کلاشنکوف،3پستول،ایک ریپیٹر،75عددکارتوس اور1420گرام چرس برامد کرلی۔پولیس نے گرفتارملزمان کو تھانہ ٹل منقل کردیا ہے جہاں ان کے خلاف اسلحہ اورمنشیات ارڈینینس کیتحت مقدمات درج کرلئیگئے۔ایس ایچ اوٹل مجاہدحسین نے گرفتارملزمان اور برامداسلحہ ومنشیات میڈیا کیسامنے پیش کیا۔